مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 327

عورت کو بجنے والا زیور پہننا ممنوع ہے

راوی:

وعن بنانة مولاة عبد الرحمن بن حيان الأنصاري كانت عند عائشة إذ دخلت عليها بجارية وعليها جلاجل يصوتن فقالت : لا تدخلنها علي إلا أن تقطعن جلاجلها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : " لا تدخل الملائكة بيتا فيه أجراس " . رواه أبو داود

اور حضرت عبدالرحمن بن حیان انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آزاد کی ہوئی لونڈی بنانہ سے روایت ہے کہ وہ (ایک دن ) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں تھیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں ایک چھوٹی لڑکی لائی گئی جو گھنگرو پہننے ہوئے تھی اور وہ بج رہے تھے، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (اس لڑکی کو لانے والی عورت سے ) فرمایا کہ اس لڑکی کو میرے پاس اس وقت تک نہ لایا جائے جب تک کہ ان گھنگرؤں کو کاٹ کر پھینک نہ دیا جائے کیوں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس گھر میں (رحمت کے ) فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں باجے کی کوئی چیز ہوتی ہے ۔ (ابوداؤد )

یہ حدیث شیئر کریں