مخنث پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت
راوی:
وعنه قال قال النبي صلى الله عليه وسلم لعن الله المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال . رواه البخاري .
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" جو مرد عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں اور جو عورتیں مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں ۔ ان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے ۔" (بخاری )
