مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 382

زرد خضاب کرنا جائز ہے

راوی:

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يلبس النعال السبتية ويصفر لحيته بالورس والزعفران وكان ابن عمر يفعل ذلك . رواه النسائي . ( جيد )

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دباغت دیئے ہوئے اور بغیر بال کے چمڑے کی پاپوش پہنتے تھے اور اپنی ریش مبارک پر روس (ایک گھاس جو یمن کے علاقہ میں ہوتی تھی اور زعفران کے ذریعہ زرد رنگ چڑھاتے تھے نیز حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے (یعنی مذکورہ پاپوش پہنتے اور مذکورہ خضاب استعمال کرتے )۔" (نسائی )

تشریح
اس حدیث سے تو یہ معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ریش مبارک پر خضاب کرتے تھے جب کہ کتاب اللباس میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جو روایت گزری ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خضاب کا استعمال کیا چنانچہ ان روایتوں کے درمیان مطابقت کی جو صورت ہے وہ اسی جگہ (حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کے ضمن میں ) بیان کی جا چکی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں