زرد خضاب کرنا جائز ہے
راوی:
وعن ابن عباس قال مر على النبي صلى الله عليه وسلم رجل قد خضب بالحناء فقال ما أحسن هذا . قال فمر آخر قد خضب بالحناء والكتم فقال هذا أحسن من هذا ثم مر آخر قد خضب بالصفرة فقال هذا أحسن من هذا كله . رواه أبو داود .
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ایک شخص گزرا جس نے مہندی کا خضاب لگا رکھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " یہ خضاب کتنا اچھا ہے ۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر ایک شخض گزرا جس نے مہندی اور وسمہ کا خضاب لگا رکھا تھا جو خالص سیاہ نہیں تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھ کر فرمایا کہ یہ خضاب پہلے سے بھی بہت اچھا ہے اس کے بعد ایک اور شخص گزرا جس نے زرد خضاب لگایا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھ کر فرمایا کہ یہ ان سب سے زیادہ اچھا ہے ۔" (ابوداؤد )
