مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 384

خضاب کرنے کا حکم

راوی:

وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود . رواه الترمذي .
ورواه النسائي عن ابن عمر والزبير . ( حسن )

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بڑھاپے (یعنی بالوں کی سفیدی ) کو خضاب کے ذریعہ بدل ڈالو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو جو خضاب نہیں کرتے (ترمذی ) اور نسائی نے اس روایت کو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زبیر (بعض نسخوں میں ابن زبیر ہے ) سے نقل کیا ہے ۔

تشریح
احتمال ہے کہ حدیث مذکورہ حکم خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہو جو برسر جہاد ہوں تاکہ اس کے ذریعہ دشمنوں پر مسلمانوں کی طاقت کا اظہار ہو اور وہ (دشمن ) خوف میں مبتلا ہوں ۔

یہ حدیث شیئر کریں