مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 465

سرخ بادہ کا علاج

راوی:

وعن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم كوى أسعد بن زرارة من الشوكة . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب .

اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد ابن زرارہ کے جسم پر سرخ بادہ (کی بیماری کے علاج ) کے لئے داغ دیا ۔ اور اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔ "

تشریح
" داغ دیا " یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے دست مبارک سے داغا یا کسی کو داغنے کا حکم دیا ۔ یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ مذکورہ بیماری کے علاج کے لئے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جسم کے کس حصے پر داغ دیا گیا تھا ۔

یہ حدیث شیئر کریں