مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 481

پچھنے لگوانے کے دن

راوی:

وعن الزهري مرسلا عن النبي صلى الله عليه وسلم من احتجم يوم الأربعاء أو يوم السبت فأصابه وضح فلا يلومن إلا نفسه . رواه أحمد وأبو داود وقال وقد أسند ولا يصح .

اور حضرت زہری تابعی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بطریق ارسال نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہفتہ کے دن یا بدھ کے دن سینگی کھنچوائے اور پھر اس کو کوڑھ کی بیماری لگ جائے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے (ابوداؤد ، احمد ) ابوداؤد نے کہا ہے کہ یہ حدیث (ایک روایت میں ) مسند بیان کی گئی ہے ، (یعنی وہ روایت راویوں کے اعتبار سے متصل ہے اور وہ اسناد صحیح نہیں ہے ) ۔"

تشریح
اگرچہ اس دوسری روایت مسند کو صحیح نہیں کہا گیا ہے لیکن اس کے ذریعہ اس مرسل حدیث کو تقویت وتائید حاصل ہوتی ہے اور ویسے بھی مرسل حدیث حنفیہ اور دیگر اصحاب جرح تعدیل کے نزدیک حجت (یعنی قابل عمل ہوتی ہے ) ۔

یہ حدیث شیئر کریں