مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 712

حضرت انس رضی اللہ عنہ کی کنیت

راوی:

وعن أنس قال كناني رسول الله صلى الله عليه وسلم ببقلة كنت أجتنيها . رواه الترمذي وقال هذا حديث لا نعرفه إلا من هذا الوجه . وفي المصابيح صححه

" اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری کنیت اس ساگ کے نام پر مقرر کی تھی جس کو میں اکھاڑتا تھا (یعنی آپ نے ایک دن مجھ کو ایک ساگ جس کو عربی میں حمزہ کہتے ہیں اکھاڑتے ہوئے دیکھا تو اس کی مناسبت سے میری کنیت ابوحمزہ رکھ دی) اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا علم یہ ہے کہ یہ حدیث اس سند کے علاوہ جو جامع الترمذی میں نقل کی گئی ہے اور کسی سند کے ساتھ مذکور نہیں ہے (گویا یہ حدیث غریب ہے کہ ایک طریق اور ایک سند کے علاوہ اور کسی طریق وسند سے منقول نہیں ہے) لیکن صاحب مشکوۃ کہتے ہیں کہ مصابیح میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا گیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں