مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان ۔ حدیث 188

اہل جنت کا دائمی عیش وشباب

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من يدخل الجنة ينعم ولا يبأس
ولا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه " . رواه مسلم

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو بھی شخص جنت میں داخل ہوگا عیش وعشرت میں رہے گا نہ فکر وغم اس کے پاس پھٹکے گا نہ اس کے کپڑے میلے پرانے ہوں گے اور نہ اس کا شباب فناہ ہوگا ۔ " ( مسلم )

تشریح :
جنت اپنی تمام تر نعمتوں آسائشوں اور راحتوں کے ساتھ " دار القرار والثبات " ہے یعنی وہاں کسی بھی نعمت و راحت کو نہ زوال وفناہ ہے اور نہ وہاں کی پر آسائش زندگی میں کسی غم وفکر تغیر وتبدل اور نقصان وخرابی کا خوف ہوگا ۔

یہ حدیث شیئر کریں