مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان ۔ حدیث 204

جنت کے مردوں کا ذکر

راوی:

معاذ بن جبل أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا مكحلين أبناء ثلاثين – أو ثلاث وثلاثين – سنة " . رواه الترمذي

" اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : " جنتی جنت میں اس طرح داخل ہوں گے کہ ان کا بدن بالوں سے صاف ہوگا بے داڑہی کے جوان ہونگے ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور تیس یا تینتیس سال کی عمر کے لگیں گے ۔ (ترمذی )

تشریح :
تیس یا تینتیس سال کی عمر مکمل جوانی اور طاقت سے بھر پور ہوتی ہے اس لئے جنتی مردوں کو یہی عمر عطا کر کے جنت میں داخل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ تیس یا تینتیس ۔۔۔ میں حرف " یا " راوی کے شک کو ظاہر کرتا ہے کہ اس موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تیس کا ذکر فرمایا تھا یا تینتیس کا ۔

یہ حدیث شیئر کریں