مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 671

ایک اور خصوصیت

راوی:

وعن أنس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا دخل المسجد لم يرفع أحد رأسه غير أبي بكر وعمر كانا يتبسمان إليه ويتبسم إليهما رواه الترمذي . وقال : هذا حديث غريب

اور حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو (پاس ادب سے سب کی نگاہیں نیچی ہوجاتی تھیں یا یہ کہ آپ کی ہیبت سے ) کوئی اپنا سر اوپر نہیں اٹھا سکتا تھا سوائے ابوبکر وعمر کے (صرف یہی دو اصحاب تھے جو روئے مبارک کی طرف نظر اٹھانے کی تاب رکھتے تھے ) یہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہی مسکرانے لگتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کو دیکھ کر مسکرا ٹھتے تھے ۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔"

تشریح :
یہ محبت کی خاصیت اور باہم محبت رکھنے والوں کی عادت ہے کہ جب آپس میں ایک دوسرے پر نظر پڑتی ہے تو بے اختیار مسکرانے لگتے ہیں اور شاداں وفرحاں ہوجاتے ہیں ۔"

یہ حدیث شیئر کریں