مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ عشرہ مبشرہ کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 755

طلحہ اور زبیر کی فضیلت

راوی:

وعن علي رضي الله عنه قال : سمعت أذني من في رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " طلحة والزبير جاراي في الجنة " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب

اور حضرت علی کہتے ہیں کہ میرے کانوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یہ الفاظ نکلتے سنے : طلحہ اور زبیر جنت میں میرے پڑوسی ہیں ۔" اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔"

تشریح :
ان الفاظ کے ذریعہ کنایۃ اس کمال قرب وتعلق کو ظاہر کیا گیا ہے جو ان دونوں حضرات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مابین تھا ۔

یہ حدیث شیئر کریں