مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 834

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا

راوی:

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا
ان کا اصل نام رملہ تھا ابوسفیان بن صخر کی بیٹی ہیں ان کی ماں کا نام صفیہ بنت ابوالعاص تھا جو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پھوپھی ہیں ان کے پہلے شوہر عبیداللہ بن جحش کے انتقال کے بعد جو حبشہ جا کر عیسائی ہو گیا تھا اور بحالت ارتداد وہیں فوت ہوا حبشہ کے بادشاہ نجاشی نے ٦ھ میں ان کا نکاح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ان کا انتقال ٤٤ھ میں مدینہ منورہ میں ہوا ۔

یہ حدیث شیئر کریں