مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 843

عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں پایا

راوی:

وعن موسى بن طلحة قال : ما رأيت أحدا أفصح من عائشة . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن صحيح غريب

اور حضرت موسیٰ بن طلحہ تابعی کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں پایا اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔ "

تشریح
ابن طلحہ نے یہ بات یا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی انتہائی تعریف میں کہی ہے یا واقعۃً انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے زیادہ فصیح کوئی شخص نہ دیکھا اور نہ پایا ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں