مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 929

رفاعہ بن رافع انصاری

راوی:

حضرت رفاعہ بھی اصحاب بدر میں سے ایک ہیں ان کا تعلق انصار مدینہ سے ہے ان کے باپ قبیلہ وقوم کے سردار تھے ۔ حضرت رفاعہ نے بدر کے بعد اور تمام جہادوں میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کی ۔ انہوں نے جنگ جمل اور جنگ صفین میں بھی حضرت علی کی طرف سے شرکت کی تھی ان کا انتقال امارت معاویہ کے ابتدائی دنوں میں ہوا ۔ رضی اللہ عنہ ۔

یہ حدیث شیئر کریں