مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 942

عبادہ بن صامت

راوی:

حضرت عبادہ بن صامت انصار مدینہ میں سے ہیں اور ان کا شمار سرداروں میں ہوتا ہے تھا ۔ عقبہ اولی ، عقبہ ثانیہ ، اور عقبہ ثالثہ، تینوں میں یہ موجود تھے ، انہوں نے جنگ بدر اور دوسرے جہادوں میں شرکت کی یہ ان صحابہ میں سے ایک ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں قرآن جمع کیا تھا ۔ حضرت عبادہ دراز قد اور خوبصورت جسم کے تھے ، حضرت عمر نے اپنے عہد خلافت میں ان کو شام کا قاضی ومعلم بنا کر بھیجا تھا ، چنانچہ انہوں نے حمص میں اقامت اختیار کرکے اپنے فرائض انجام دئیے پھر بعد میں فلسطین چلے گئے تھے ، اور وہیں رملہ میں وفات پائی ، بعض حضرات نے لکھا ہے کہ ان کی وفات بیت المقدس میں ٣٤ھ میں ہوئی تھی ، اس وقت ان کی عمر ٧٢سال کی تھی ، ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت عبادہ ، حضرت معاویہ کے زمانہ تک زندہ رہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں