مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 944

عقبہ بن عمرو انصاری

راوی:

حضرت عقبہ بن عمر وانصاری مشاہیر صحابہ میں سے ہیں بدری ہیں ، عقبہ ثانیہ میں موجود تھے ، جمہور علماء کا کہنا ہے کہ ان کو " بدری " اس نسبت سے کہا جاتا ہے کہ یہ بدر میں رہا کرتے تھے نہ کہ اس اعبتار سے کہ انہوں نے جنگ بدر میں شرکت کی تھی ان کی وفات حضرت علی کی عہد خلافت میں ہوئی ، لیکن بعض حضرات کا کہناہے کہ انہوں نے ٤١ھ یا ٤٢ھ میں وفات پائی ۔

یہ حدیث شیئر کریں