مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 958

اہل بدر کی تعداد

راوی:

اس بارے میں اختلافی اقوال ہیں کہ جنگ بدر کے اسلامی لشکر میں کتنے مجاہد تھے ، بعض حضرات نے اصحاب بدر کی مقدار تین سو پندرہ لکھی ہے ، اور بعض نے تین سوتیرہ ۔ ابتداء باب میں ایک روایت تین سے پندرہ کی نقل کی جا چکی ہے ، اور ایک روایت میں تین سو سترہ کا ذکر ہے ، صاحب استیعاب نے اپنی کتاب میں تین سوتیرہ کی تعداد بیان کی ہے ، جن میں سے پینتالیس تویہی ہیں جن کا اس باب میں ذکر ہوا ہے اور باقی دوسرے ہیں ، جعفر بن حسن بن عبد الکریم برزنجی نے اصحاب بدر کے اسماء مبارک اور ان کے فضائل وفوائد پر مشتمل ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام بجالیۃ الکرب باصحاب سید العجم والعرب ہے اس کتاب میں برزنجی نے متعدد کتابوں کے حوالہ سے اصحاب بدر کو ٣٢٥کی تعداد میں ذکر کیا ہے ، لیکن انہوں نے وضاحت کردی ہے کہ اس سلسلہ میں راحج قول یہی ہے کہ اصحاب بدر ٣١٣ہیں جیسا کہ صاحب استیعاب نے لکھا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں