مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ یمن اور شام اور اویس قرنی کے ذکر کا باب ۔ حدیث 978

وہ عجمی حکمران جو دمشق پر تسلط نہیں پائے گا

راوی:

وعن عبد الرحمن بن سليمان قال : سيأتي ملك من ملوك العجم فيظهر على المدائن كلها إلا دمشق . رواه أبو داود

اور حضرت عبدالرحمن بن سلیمان رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ تابعی سے منقول ہے کہ انہوں نے کہا : وہ زمانہ آنے والا ہے ، جب عجم کے حکمرانوں میں سے ایک حکمران چڑھائی کرے گا، وہ تمام شہروں پر غلبہ حاصل کرلے گا سوائے (شام کے شہر ) دمشق کے ۔ " (ابوداؤد )

تشریح :
شارحین حدیث نے اس روایت کا مصداق متعین نہیں کیا ہے کہ عجم کا وہ کون سا حکمران ہوسکتا ہے جو دمشق کے علاوہ تمام شہروں پر غلبہ وتسلط حاصل کرنے والا ہوگا ، بہرحال یہ واضح کردینا نہایت ضروری ہے کہ شام وفلسطین بیت المقدس ، صخرہ ، عسقلان ، قزوین ، اندلس ، دمشق اور ان کے علاوہ کچھ شہروں کی فضیلت میں متعدد حدیثیں منقول ہیں لیکن ائمہ حدیث نے ان میں سے اکثر کو ضعیف قرار دیا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں