سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1014

جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم

راوی:

أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يَحِلُّ لِي مِنْ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ لِتَشُدَّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ شَأْنَكَ بِأَعْلَاهَا

حضرت زید بن اسلم بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم سے سوال کیا اپنی بیوی کے حوالے سے میرے لئے کیا جائز ہوگا جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا وہ عورت اپنا تہبند اچھی طرح باندھے پھر تم اس کا اوپری جسم استعمال کرسکتے ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں