سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1021

جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَوْشَنٍ عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا قَالَتْ كُلُّ شَيْءٍ غَيْرُ الْجِمَاعِ قَالَ قَلْتُ فَمَا يَحْرُمُ عَلَيْهِ مِنْهَا إِذَا كَانَا مُحْرِمَيْنِ قَالَتْ كُلُّ شَيْءٍ غَيْرُ كَلَامِهَا

مسروق بیان کرتے ہیں میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سوال کیا مرد کے لئے بیوی کا کتناحصہ جائز ہے جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہوسیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب دیا صحبت کرنے کے علاوہ ہر چیز مسروق کہتے ہیں میں نے دریافت کیا جب میاں بیوی دونوں حالت احرام میں ہوں تو مرد کے لئے عورت کا کتناحصہ حرام ہوگا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا بات کرنے کے علاوہ ہر چیز۔

یہ حدیث شیئر کریں