سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1027

جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم

راوی:

أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَقَالَ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَتْ دَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ قَالَتْ وَكَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ مِنْ الْإِنَاءِ الْوَاحِدِ مِنْ الْجَنَابَةِ وَكَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ

سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی مجھے حیض آگیا میں باہر گئی اور میں نے حیض کے کپڑے پہن لئے نبی اکرم نے دریافت کیا کیا تمہیں حیض آگیا ہے ؟ میں نے عرض کی جی ہاں۔ سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم نے مجھے بلایا تو میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں وہ سیدہ ام سلمہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل جنابت کیا کرتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں ان کا بوسہ لے لیا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں