حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُوتَى بِالْإِنَاءِ فَأَضَعُ فَمِي فَأَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ فَيَضَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَشْرَبُ وَأُوتَى بِالْعَرْقِ فَأَنْتَهِسُ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَنْتَهِسُ ثُمَّ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ وَكَانَ يُبَاشِرُنِي
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں مجھے کوئی برتن دیا جاتا میں اسے منہ لگا کر پی لیتی میں حائضہ ہوتی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنا منہ مبارک اس جگہ رکھ کر پیتے تھے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا، اسی طرح کوئی ہڈی ہوتی جسے میں نے نوچا ہوتا نبی بھی اسی جگہ اپنا منہ رکھ کر نوچتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھاجب میں حائضہ ہوتی تو آپ مجھے ہدایت کرتے میں ازار باندھ لیتی اور آپ مجھ سے مباشرت کرتے۔
