حائضہ عورت اپنے شوہر کی کنگھی کرسکتی ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ السُّدِّيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لِلْجَارِيَةِ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ قَالَتْ أَرَادَ أَنْ يَبْسُطَهَا وَيُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ إِنَّهَا حَائِضٌ فَقَالَ إِنَّ حِيضَتَهَا لَيْسَ فِي يَدِهَا
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم مسجد میں موجود تھے آپ نے کنیز سے کہا مجھے جائے نماز پکڑا دو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ اسے بچھا کر اس پہ نماز پڑھ لیں گے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی یہ حائضہ ہے آپ نے فرمایا اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
