سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1063

جب حائضہ پاک ہو جائے تو اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے؟

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ امْرَأَةٍ رَأَتْ الطُّهْرَ أَيَحِلُّ لِزَوْجِهَا أَنْ يَأْتِيَهَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ قَالَ لَا حَتَّى تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ

عثمان بیان کرتے ہیں میں نے مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا جو عورت طہر دیکھ لیتی ہے کیا اس کے شوہر کے لئے یہ بات جائز ہے کہ وہ اس کے غسل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت کرے انہوں نے جواب دیا: نہیں!اس وقت تک نہیں جب تک اس عورت کے لئے نماز پڑھنا جائز نہیں ہوجاتا۔

یہ حدیث شیئر کریں