جب کوئی شخص اپنی زوجہ کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ ح و أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ فِيمَنْ أَتَى أَهْلَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَا ذَنْبٌ أَتَاهُ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَيَتُوبُ إِلَيْهِ وَلَا يَعُودُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الْمُثَنَّى عَنْ عَطَاءٍ مِثْلَهُ
ابراہیم نخعی اور عامر ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ صحبت کرے فرماتے ہیں: اس نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے اس کی بارگاہ میں توبہ کرے اور دوبارہ یہ حرکت نہ کرے۔
عطاء سے بھی یہی روایت منقول ہے۔
