سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1122

عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ يَعْقُوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ أَبِي الْحُبَابِ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ مَا تَقُولُ فِي الْجَوَارِي حِينَ أُحَمِّضُ بِهِنَّ قَالَ وَمَا التَّحْمِيضُ فَذَكَرْتُ الدُّبُرَ فَقَالَ هَلْ يَفْعَلُ ذَاكَ أَحَدٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ

ابوحباب سعید بن یسار کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا آپ کنیزوں کےساتھ تحمیض کے بارے میں کیا کہتے ہو انہوں نے دریافت کیا تحمیض سے مراد کیا ہے تو میں نے پچھلی شرمگاہ کا ذکر کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا کوئی مسلمان یہ حرکت کرسکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں