جب کسی عورت کے حیض آنے سے پہلے ہی اس پر غسل واجب ہوجائے
راوی:
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ جَاءَتْ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي أَوْ عُقَدَهُ قَالَ احْفِنِي عَلَى رَأْسِكِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ اغْمِزِي عَلَى إِثْرِ كُلِّ حَفْنَةٍ غَمْزَةً
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور عرض کی میری چوٹی بڑی مضبوطی سے بند ہوتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالو اور ہر مرتبہ پانی ڈالنے کے ساتھ سر پر ہاتھ پھیر لو۔
