جو شخص فتوی دینے سے بچے اور مبالغہ آمیز اور بدعت کے بیان کو ناپسند کرے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ فَأَخْبَرَنَا عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَقَالَ فَتًى مَا تَقُولُ يَا عَمَّاهُ فِي كَذَا وَكَذَا قَالَ يَا ابْنَ أَخِي أَكَانَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَأَعْفِنَا حَتَّى يَكُونَ
مسروق بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت ابی بن کعب کے ساتھ کہیں جارہا تھا ایک نوجوان نے کہا اے چچا جان آپ فلاں مسئلے کے بارے میں کیا کہتے ہیں انہوں نے جواب دیا اے میرے بھتیجے کیا وہ رونما ہوچکا ہے؟ اس شخص نے جواب دیا نہیں تو حضرت ابی نے فرمایا جب تک وہ رونما ہو نہیں جاتا تم مجھے معاف رکھو۔
