سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ عیدین کا بیان ۔ حدیث 1561

جب ایک ہی دن میں دو عیدیں اکٹھی ہوجائیں۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ قَالَ شَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ يَسْأَلُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ أَشَهِدْتَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِيدَيْنِ اجْتَمَعَا فِي يَوْمٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَكَيْفَ صَنَعَ قَالَ صَلَّى الْعِيدَ ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ فَقَالَ مَنْ شَاءَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيُصَلِّ

ایاس بن ابورملہ بیان کرتے ہیں میں اس وقت حضرت معاویہ کے پاس تھا جب انہوں نے حضرت زید بن ارقم سے سوال کیا کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی ایسے دن عید کی نماز میں شریک ہوئے ہیں جب ایک ہی دن دو عیدیں ہوئی ہوں انہوں نے جواب دیا جی ہاں۔ حضرت معاویہ نے دریافت کیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا تھا انہوں نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز ادا کی پھر جمعہ کی نماز کے لئے رخصت عطا کردی جو شخص چا ہے ادا کرے جو چا ہے اپنے گھر واپس چلا جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں