سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ زکوة کا بیان ۔ حدیث 1590

ہدیہ واپس کرنے کی ممانعت

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ أَنَّهُ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي الْعَطَاءَ فَأَقُولُ أَعْطِهِ مَنْ هُوَ أَفْقَرُ إِلَيْهِ مِنِّي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذْهُ وَمَا آتَاكَ اللَّهُ مِنْ هَذَا الْمَالِ وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلَا سَائِلٍ فَخُذْهُ وَمَا لَا فَلَا تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ حُوَيْطِبَ بْنَ عَبْدِ الْعُزَّى أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ السَّعْدِيِّ أَخْبَرَهُ عَنْ عُمَرَ بِنَحْوِهِ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّعْدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ فَذَكَرَ نَحْوًا مِنْهُ

حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عمر بن خطاب کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کوئی چیز عطا کی تو میں نے عرض کیا آپ یہ اسے عطا کردیں جس کو مجھ سے زیادہ ضرورت ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اسے لو اللہ تعالیٰ تمہیں اس طرح سے جو مال عطا کرے اگر تم اسراف نہیں کرتے اور تم مانگتے نہیں اور اسے وصول کرلو اور جو تمیں نہیں ملتا اس کی وجہ سے خود کو پریشان نہ کرو۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
ابن سعدی بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے مجھے عامل مقرر کیا (اس کے بعد انہوں نے اسی طرح روایت نقل کی ہے )

یہ حدیث شیئر کریں