سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان۔ ۔ حدیث 1681

ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ أَوْصَانِي خَلِيلِي بِثَلَاثٍ لَسْتُ بِتَارِكِهِنَّ أَنْ لَا أَنَامَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ وَأَنْ أَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ وَأَنْ لَا أَدَعَ رَكْعَتَيْ الضُّحَى أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَهُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میرے حبیب نے مجھے تین چیزوں کی ہدایت کی تھی جنہیں میں کبھی ترک نہیں کروں گا ایک یہ کہ سونے سے پہلے وتر ادا کرلوں دوسرا ہر مہینے تین دن روزہ رکھوں گا اور چاشت کی دو رکعت کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں