سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان۔ ۔ حدیث 1694

عاشورہ کے دن روزے رکھنا

راوی:

أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالْيَهُودُ يَصُومُونَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَسَأَلَهُمْ فَقَالُوا هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي ظَهَرَ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتُمْ أَوْلَى بِمُوسَى فَصُومُوهُ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہود عاشورہ کے دن روزہ رکھا کرتے تھے آپ نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا یہ وہ دن ہے جس میں حضرت موسی کو فرعون پر غلبہ حاصل ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مسلمانوں) سے ارشاد فرمایا تم حضرت موسی کے زیادہ قریب ہو اس لئے اس دن تم بھی روزہ رکھا کرو ۔

یہ حدیث شیئر کریں