سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1837

جس خاتون کو طواف زیارت کے بعد حیض آجائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ النَّفْرِ قَالَتْ أَيْ حَلْقَى أَيْ عَقْرَى بِلُغَةٍ لَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَسْتِ قَدْ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَتْ بَلَى قَالَ فَارْكَبِي حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ بِنَحْوِهِ

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں حضرت صفیہ کو حیض آگیا جب روانگی کا وقت آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ نالائق یعنی عقری یہ ان کی لغت تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کیا تم نے قربانی کے دن طواف نہیں کرلیا تھا انہوں نے عرض کی جی ہاں آپ نے فرمایا پھر سوار ہوجاؤ۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں