سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1852

الوداعی طواف۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رُخِّصَ لِلْحَائِضِ أَنْ تَنْفِرَ إِذَا أَفَاضَتْ قَالَ وَسَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ عَامَ الْأَوَّلِ أَنَّهَا لَا تَنْفِرُ ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ تَنْفِرُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حیض والی خاتون کو یہ رخصت دی گئی ہے کہ وہ طواف افاضہ کرلیں تو دوبارہ بیت اللہ کا طواف کئے بغیر واپس جا سکتی ہیں۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ پہلے یہ فرماتے تھے کہ خواتین ایسے واپس نہیں جا سکتی ہیں لیکن پھر وہ یہ فرمانے لگے کہ وہ جا سکتی ہیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی رخصت عطا کی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں