سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1856

منی میں عمارت تعمیر کرنا حرام ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ أُمِّهِ مُسَيْكَةَ وَأَثْنَى عَلَيْهَا خَيْرًا عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَبْنِي لَكَ بِمِنًى بِنَاءً يُظِلُّكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم منی میں آپ کے لئے کوئی عمارت نہ بنا دیں تاکہ آپ اس کے سائے میں رہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں منی میں جو پہلے پہنچ جائے وہ اپنا جانور بٹھا سکتا ہے ۔ (اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ حدیث شیئر کریں