حج یا عمرہ کے احرام کے بغیر مکہ میں داخل ہونا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَى رَأْسِهِ مِغْفَرٌ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْتُلُوهُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدٍ وَقُرِئَ عَلَى مَالِكٍ قَالَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں فتح مکہ کے موقع پر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ کے سر پر ایک خود تھا آپ نے اسے اتارا ایک شخص آپ کے پاس آیا اور عرض کی یا رسول اللہ ابن خطل کعبہ کے پردے کے پیچھے چھپا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسے قتل کردو۔ عبداللہ بن خالد بیان کرتے ہیں امام مالک کے سامنے یہ حدیث بیان کی گئی کہ ابن شہاب بیان کرتے ہیں اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے۔
