سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1862

منی میں بسر کرنے والی رات کسی عذر کی وجہ سے مکہ میں بسر کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ الْعَّبَاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ فَأَذِنَ لَهُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ نَحْوَهُ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت عباس بن عبدالمطلب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی کہ وہ منی میں بسر کی جانے والی راتیں مکہ میں بسر کریں کیونکہ انہوں نے لوگوں کو پانی پلانا ہوتا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت عطا کردی۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں