علم کا رخصت ہو جانا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَسْعَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ أَتَدْرِي كَيْفَ يُنْقَصُ الْعِلْمُ قَالَ قُلْتُ كَمَا يُنْفَضُ الثَّوْبُ وَكَمَا يَقْسُو الدِّرْهَمُ قَالَ لَا وَإِنَّ ذَلِكَ لَمِنْهُ قَبْضُ الْعِلْمِ قَبْضُ الْعُلَمَاءِ
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کیا تم جانتے ہو علم کیسے کم ہوتا ہے راوی کا بیان ہے میں نے کہا جیسے کپڑے کا رنگ کم ہو جاتا ہے یا جیسے درہم کھوٹا ہو جاتا ہے انہوں نے جواب دیا نہیں ایسا بھی ہوتا ہے لیکن علم کا رخصت ہو جانا علماء کا رخصت ہو جانا ہے ۔
