علم کے مطابق عمل کرنا اور اس بارے میں درست نیت رکھنا
راوی:
أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ مَنْ طَلَبَ شَيْئًا مِنْ هَذَا الْعِلْمِ فَأَرَادَ بِهِ مَا عِنْدَ اللَّهِ يُدْرِكْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَمَنْ أَرَادَ بِهِ الدُّنْيَا فَذَاكَ وَاللَّهِ حَظُّهُ مِنْهُ
حضرت حسن بیان کرتے ہیں جو شخص علم کی طلب میں اللہ کے پاس موجود اجر و ثواب کی نیت کرے گا اگر اللہ نے چاہا تو اسے پا لے گا اور جو شخص اس کے ذریعے دنیاحاصل کرنا چا ہے گا تو وہ اللہ کی قسم اسے اپنے حصے کے مطابق ہی ملے گا۔
