علم کے مطابق عمل کرنا اور اس بارے میں درست نیت رکھنا
راوی:
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو قُدَامَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ مَنْ يَزْدَدْ عِلْمًا يَزْدَدْ وَجَعًا وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ مَا أَخَافُ عَلَى نَفْسِي أَنْ يُقَالَ لِي مَا عَلِمْتَ وَلَكِنْ أَخَافُ أَنْ يُقَالَ لِي مَاذَا عَمِلْتَ
حضرت ابودرداء ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کے علم میں اضافہ ہوگا اس کی تکلیف میں بھی اضافہ ہوگا۔ حضرت ابودرداء ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے اپنے بارے میں یہ خوف نہیں ہے کہ مجھ سے یہ کہا جائے کہ تم نے کیاعلم حاصل کیا ہے بلکہ مجھے اپنے بارے میں یہ خوف ہے کہ مجھ سے یہ پوچھا جائے گا کہ تم نے کیا عمل کیا ہے۔
