علم کے مطابق عمل کرنا اور اس بارے میں درست نیت رکھنا
راوی:
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ يَذْكُرُ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تَدَارُسُ الْعِلْمِ سَاعَةً مِنْ اللَّيْلِ خَيْرٌ مِنْ إِحْيَائِهَاو قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنِّي لَأُجَزِّئُ اللَّيْلَ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ فَثُلُثٌ أَنَامُ وَثُلُثٌ أَقُومُ وَثُلُثٌ أَتَذَكَّرُ أَحَادِيثَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں رات میں ایک گھڑی علم کی درس وتدریس رات بھر عبادت کرنے سے بہتر ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں میں نے اپنی رات کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ایک تہائی حصے میں سوتاہوں ایک تہائی حصے میں نوافل ادا کرتا ہوں اور ایک تہائی حصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث یاد کرتا ہوں
