سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 316

نفسانی خواہشات کی پیروی سے اجتناب

راوی:

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ كَفَى بِالْمَرْءِ عِلْمًا أَنْ يَخْشَى اللَّهَ وَكَفَى بِالْمَرْءِ جَهْلًا أَنْ يُعْجَبَ بِعِلْمِهِ قَالَو قَالَ مَسْرُوقٌ الْمَرْءُ حَقِيقٌ أَنْ يَكُونَ لَهُ مَجَالِسُ يَخْلُو فِيهَا فَيَذْكُرُ ذُنُوبَهُ فَيَسْتَغْفِرُ اللَّهَ تَعَالَى مِنْهَا

مسروق بیان کرتے ہیں آدمی کے عالم ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اللہ سے ڈرتا رہے اور آدمی کے جاہل ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے علم کے حوالے سے خود پسندی کا شکار ہو۔ مسروق ارشاد فرماتے ہیں درحقیقت آدمی کے لئے کچھ محافل ایسی بھی ہونی چاہیے جس میں وہ تنہا بیٹھ کر اپنے گناہوں کو یاد کرے اور ان گناہوں سے اللہ سے مغفرت طلب کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں