سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 336

علم اور عالم کی فضیلت

راوی:

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عَنْ عَوْنٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ صَاحِبُ الْعِلْمِ وَصَاحِبُ الدُّنْيَا وَلَا يَسْتَوِيَانِ أَمَّا صَاحِبُ الْعِلْمِ فَيَزْدَادُ رِضًا لِلرَّحْمَنِ وَأَمَّا صَاحِبُ الدُّنْيَا فَيَتَمَادَى فِي الطُّغْيَانِ ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَى قَالَ وَقَالَ الْآخَرُ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ

حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں دو طرح کے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے ایک علم کا طلب گار اور دوسرادنیاکاطلب گار یہ دونوں برابر نہیں ہوتے کیونکہ علم کا طلب گار اللہ کی رضامندی میں اضافہ کرتا ہے اور دنیا کا طلب گار سرکشی میں ڈوبتا چلا جاتا ہے پھر حضرت عبداللہ نے یہ آیت تلاوت کی بے شک اللہ کے بندوں میں سے علماء اللہ سے ڈرتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں