سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 406

علم کے بارے میں برابری کا سلوک کرنا

راوی:

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ كُنَّا نَكْرَهُ كِتَابَةَ الْعِلْمِ حَتَّى أَكْرَهَنَا عَلَيْهِ السُّلْطَانُ فَكَرِهْنَا أَنْ نَمْنَعَهُ أَحَدًا

زہری ارشاد فرماتے ہیں پہلے ہم لوگ علمی باتیں تحریر کرنے کو ناپسند قراردیتے تھے یہاں تک کہ حاکم وقت نے ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کردیا تو پھر ہمیں یہ اچھا نہیں لگا کہ ہم کسی اور شخص کو بھی اس بات سے منع کریں۔

یہ حدیث شیئر کریں