سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 407

علم کے بارے میں برابری کا سلوک کرنا

راوی:

أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ كَلَّمُوا مُحَمَّدًا فِي رَجُلٍ يَعْنِي يُحَدِّثُهُ فَقَالَ لَوْ كَانَ رَجُلًا مِنْ الزِّنْجِ لَكَانَ عِنْدِي وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ فِي هَذَا سَوَاءً

ابن عون ارشاد فرماتے ہیں لوگوں نے محمد نامی (محدث) سے ایک شخص کے بارے میں کچھ بات کی جس کے حوالے سے وہ حدیث روایت کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا: اگر وہ شخص سیاہ فام ہوتا تو میرے نزدیک اس کی اور میرے بیٹے عبداللہ کی حیثیت ایک جیسی ہوتی۔

یہ حدیث شیئر کریں