جو شخص کسی اچھے یا برے کام کا آغاز کرے
راوی:
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ أَرْبَعٌ يُعْطَاهَا الرَّجُلُ بَعْدَ مَوْتِهِ ثُلُثُ مَالِهِ إِذَا كَانَ فِيهِ قَبْلَ ذَلِكَ لِلَّهِ مُطِيعًا وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يَدْعُو لَهُ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ وَالسُّنَّةُ الْحَسَنَةُ يَسُنُّهَا الرَّجُلُ فَيُعْمَلُ بِهَا بَعْدَ مَوْتِهِ وَالْمِائَةُ إِذَا شَفَعُوا لِلرَّجُلِ شُفِّعُوا فِيهِ
امام شعبی روایت کرتے ہیں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں چار چیزوں کا ثواب انسان کو مرنے کے بعد بھی ملتا ہے اس کا ایک تہائی مال جبکہ وہ اس سے پہلے اس کے بارے میں اللہ کا فرمانبردار ہو وہ نیک اولاد جو اس کے مرنے کے بعد اس کے لئے دعا کرتی رہے اور وہ اچھا طریقہ جسے کسی انسان نے آغاز کیا ہو اور اس کے مرنے کے بعد بھی اس پر عمل ہوتا رہے اور وہ شخص جس کی نماز جنازہ میں سو افراد شریک ہوں اور ان کی دعا قبول ہوجائے۔
