سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 558

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے احادیث دوسروں تک پہنچانا اور سنت کی تعلیم دینا۔

راوی:

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ صَدَقَةٍ تَجْرِي لَهُ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہوجاتا ہے سوائے تین اعمال کے وہ علم جس کے زریعے نفع حاصل کیا جائے وہ صدقہ جو جاری ہو اور وہ نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں