وضو کے لئے کتنا پانی کافی ہے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو رَيْحَانَةَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ
حضرت سفینہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد کی مقدار میں پانی کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے اور ایک صاع کی مقدار میں غسل کرلیا کرتے تھے۔
