سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 866

حیض کے مخصوص ایام کے بعد خارج ہونے والا مٹیالا مواد

راوی:

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ وَاعْتَكَفَ مَعَهُ بَعْضُ نِسَائِهِ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ تَرَى الدَّمَ فَرُبَّمَا وَضَعَتْ الطَّسْتَ تَحْتَهَا مِنْ الدَّمِ وَزَعَمَ أَنَّ عَائِشَةَ رَأَتْ مَاءَ الْعُصْفُرِ فَقَالَتْ كَانَ هَذَا شَيْئًا كَانَتْ فُلَانَةُ تَجِدُهُ

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کیا آپ کے ہمراہ آپ کی اہلیہ نے بھی اعتکاف کیا وہ استحاضہ کا شکار تھیں ان کا خون خارج ہوتا تھا بعض اوقات وہ اپنے نیچے طشت رکھ لیتی تھیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے زرد قسم کا پانی دیکھ کر فرمایا ان محترمہ کا اسی طرح کا مواد خارج ہوتا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں